جسٹس میاں گل حسن

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن چھٹیوں پر چلے گئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی جانب سے دائر سائفر ان کیمرہ سماعت کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب موسم سرما کی تعطیلات پر چلے گئے۔
رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے علاوہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی بھی موسم سرما کی تعطیلات شروع ہوگئیں ہیں۔ معزز ججز یکم جنوری سے پانچ جنوری تک تعطیلات پر ہوں گے۔
روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ،جسٹس محسن اختر کیانی سمیت پانچ ججز کی تعطیلات ختم ہوگئیں جس کے بعد پیر سے مذکورہ ججز اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کیسز کی سماعت کے لئے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا : اقوام متحدہ