شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ

شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب کی منسوخی پر صدر علوی کا ردعمل

ویب ڈیسک: اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے تقریب کا این او سی منسوخ کئے جانے پر صدر مملکت عارف علوی کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال دنیا بھر میں تسلیم شدہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہسپتال ہے.
شوکت خانم اپنے قیام کے بعد سے کینسر کے غریب مریضوں کو جدید ترین علاج فراہم کر رہا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اپنی ساری زندگی میں نے منہ کے کینسر کی روک تھام پر محنت کی ہے.
بیگم ثمینہ علوی نے چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کیلئے آگاہی پھیلانے میں کام کیا.
اس لئے ہم سب پاکستان کے مہنگے کینسر کے علاج کے بوجھ سے بخوبی واقف ہیں۔
صدر مملکت علوی نے مزید کہا کہ کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ کا این او سی نہ دینے سے ایسے ہزاروں افراد کی ممکنہ موت واقع ہو سکتی ہے جو ابھی تک علاج سے محروم ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مختلف علاقوں سے کم عمر بچے غائب ہونے لگے