مسلم لیگ ن رہنما عابد شیر علی

مسلم لیگ ن رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے این اے 102 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق این اے 102 سے نامزد مسلم لیگ رہنما عابد شیر علی نے چند سال قبل پولیس کاسٹیبل کو دھمکیاں دی تھیں، اس سے متعلق حلقہ کے ووٹر رانا عدنان جاوید نے ریٹرننگ آفسر کو درخواست دیدی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ عابد شیر علی کیخلاف تھانہ مدینہ ٹاؤن کے کانسٹیبل کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی عدالت میں مقدمہ درج ہے، کریمینل ریکارڈ کے باعث عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  مولانا عطاء الرحمان جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے بلا مقابلہ امیر منتخب