پشاور پی ایس ایل

آئندہ سال بھی پشاور پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی نہیں کر سکے گا

ویب ڈیسک: پورے ملک میں جہاں کرکٹ کے شائقین موجود ہیں وہیں پشاور میں بھی شائقین کرکٹ کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جو پشاور سٹیڈیم میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔
لیکن پشاور کے کرکٹ شائقین کیلئے ایک بری خبر یہ ہے کہ آئندہ سال بھی پشاور پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔
پی ٹی آئی دورحکومت میں شروع ہونے والے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا کام 2سال گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔
فلڈ لائٹس کی تنصیب کیلئے کام تاحال شروع نہیں ہوا جس کی وجہ سے پشاور پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹیڈیم پر تعمیری لاگت بھی سوا ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود اسٹیڈیم کا کام مکمل نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں:  یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیدیا