سیاسی اتحاد کی خواہش

پی ٹی آئی کی اے این پی اور پیپلز پارٹی سے سیاسی اتحاد کی خواہش

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے اے این پی اور پیپلز پارٹی سے سیاسی اتحاد کی خواہش ظاہر کر دی.
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پیپلز پارٹی کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جس ایجنڈے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہیں وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے۔
معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اے این پی کو چاہئے کہ سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملائے اور بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں ممکن ہے کہ سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی کا تعاون جمہوریت کیلئے مؤثر پیشرفت ہوگی جبکہ بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری کو سائیڈ پر کر کے نئی نسل کی بات کی۔

مزید پڑھیں:  مولانا عطاء الرحمان جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے بلا مقابلہ امیر منتخب