مسیحیوں کی تعداد 160 ہوگئی

نائیجیریا: حملوں میں مارے گئے مسیحیوں کی تعداد 160 ہوگئی

ویب ڈیسک: نائیجیریا میں حملوں میں مارے گئے مسیحیوں کی تعداد 160 ہو گئی.
نائیجیریا میں کرسمس کے موقع پر حملہ آوروں نے 2علاقوں میں مسیحیوں کی 20 بستیوں کو نشانہ بنایا اور سوا دو سو گھروں اور عبادت گاہوں کو آگ لگا دی۔
انہی حملوں میں 160 مسیحی مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وسطی پلاٹیو (Plateau) ریاست میں کئے گئے حملوں میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حملہ آوروں نے 2علاقوں میں مسیحیوں کی 20 بستیوں کو نشانہ بنایا اور سوا دو سو گھروں اور عبادت گاہوں کو آگ لگا دی۔
انتظامیہ کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں موٹر کار حادثے کا شکار،6افراد جاں بحق،ایک بچہ زخمی