نمائندہ خصوصی برائے افغانستان

یو این کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے قرارداد منظور

ویب ڈیسک: یو ان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے قرارداد منظور کر لی گئی.
امریکہ نے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے حمایت کی جبکہ قرارداد کی حمایت میں سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے ووٹ دیا ہے۔
جبکہ چین اور روس رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیرحاضر رہے۔
واضح رہے کہ نمائندہ خصوصی برائے افغان کی تقرری کا مقصد طالبان رہنماؤں سے رابطے بڑھانا ہے۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس طلب، اہم امور پر تبادلہ خیال