پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور اور کراچی سمیت 4اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک: پشاور اور کراچی سمیت ملک کے 4اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطابق ملک کے 4اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی، حیدر آباد، چمن اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسی نیشن ہے، والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو وائرس کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع مہمند میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، ایک زخمی