خیبرپختوانخوا کے 12 اضلاع میں سکروٹنی مکمل، فہرستیں جاری

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئے خیبرپختونخوا میں کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا جس کے بعد فہرستیں جاری کر دی گئیں۔
کوہاٹ سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 92 کیلئے کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی۔ این اے 35 کیلئے 27 امیدواروں، پی کے 92 کیلئے جمع کرائے گئے 16 امیدواروں کے کوائف مکمل ہونے پر انہیں درست قرار دیدیا گیا۔ ان امیدواروں میں سابق صوبائی مشیر تعلیم ضیاء بنگش کا نام بھی شامل ہے۔
ہری پور این اے 18 اور پی کے 46، 47 اور 48 کے حتمی امیدواروں کی فہرستیں جاری کر دی گئیں۔ ضلع دیر بالا کے پی کے 11 کے لیے 19 امیدواروں کے کاغذات درست پائے ہیں جن کی فہرست ریٹرننگ افیسر نے جاری کر دی۔
جندول کے حلقہ پی کے 17 سے تحریک انصاف کے 18 افراد کے کاغزات نامزدگی درست قرار دیدیے گئے۔
ضلع ہنگو این اے 36 کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔ ریٹرننگ افیسر فہید خان کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق 24 امیدوار کی کاغذات نامزدگی درست قرار دیدئے گئَے۔
ضلع نوشہرہ کی 5 صوبائی اور 2 قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے مدمقابل امیدواروں کی حتمی فہرست اور فارم 32 جاری کر دیا گیا۔ حلقہ این اے 33 پر 28 امیدوار، حلقہ این اے 34 پر 24 امیدوار، حلقہ پی کے 85 پر 17، حلقہ پی کے 86 پر 15 ، حلقہ پی کے 87 پر 25 ، حلقہ پی کے 88 پر 17 اور حلقہ پی کے 89 پر مجموعی طور پر 28 امیدواران کے کاغذات درست قرار پائے۔
ہری پو این اے 18 سے جاری فارم 32 کے مطابق جن امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظورہوئے ہیں ان میں سید علی زوار حسین نقوی، عمر ایوب خان، شہرناز عمر ایوب، سید واجد حسین شاہ، عبدالمتین، غزن اقبال خان، ذوالفقار احمد، عبدالشکور، محمد زبیر، یوسف ایوب خان، عمر نصیر خان، سائرہ بی بی، غلام مجتبیٰ، فائزہ بی بی رشید، شفقت محمود، بابر نواز خان، اسد عثمان، فیصل زمان، رضوان سعید مغل، محمدصالح، محمد ایوب کے نام شامل ہیں۔
ہری پور پی کے 46 کے وہ امیدوار جن کے کاغذات نزمادگی منظور کر لئے گئے ہیں ان میں اکبر ایوب خان، بلال خان، خالد ریاض، راجہ احتشام، ساجد محمود، سید قاصد علی شاہ ، شائستہ خان، شوکت رضا میر عرف صائمہ، ظافر خان، عتیق الرحمان چوہان، عمر نصیر خان، فائزہ بی بی رشید، فرازیہ شاہین، قاضی محمد اسد خان، محمد زبیر، محمد سعید اور یوسف ایوب خان کے نام شامل ہیں۔
ہری پور کے حلقہ پی کے 47 کیلئے جن امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظورکئے گئے ان میں افتخار احمد، راجہ فیصل زمان، راجہ جنید زمان، ارم فاطمہ، ارشد ایوب خان، محمد فیصل اعوان، ظفر اقبال، حمزہ ایوب خان، رخسانہ شاہین، محمد جاوید، سعدیہ ندیم، سید قاصد علی شاہ شامل ہیں۔
پی کے 48 ہری پور کے منظور امیدواروں میں عاقب احمد شاہ، عتیق الرحمان چوہان، فیصل زمان، گوہر نواز خان، حفیظ الرحمان، ہادیہ قریشی، خیام اسلام، ملک عقیل اقبال، محمد اشفاق، محمد صالح، محمد حامد شاہ، مسعود الرحمان، مہر نشاد خان، نوید اقبال، رضوان سعید مغل، رقیہ بی بی، سائرہ بی بی، ستار بہادر، شائستہ ناز، صائمہ خالد، طاہر جاوید اور ذوالفقار احمد شامل ہیں۔
ضلع کوہاٹ کے حلقہ پی کے 90 کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔ مجموعی طور پر اس نشست کیلئے 31 امیدواروں میں 27 کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائَے۔
ضلع بنوں سے حلقہ این اے 39 پر جے یو آئی کے زاہد درانی، پی ٹی آئی کے نسیم علی شاہ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پیر قیصر عباس کے کاغزات منظور کر لئَے گئے۔
حلقہ پی کے 99 پر سابق صوبائی وزیر شیراعظم خان، پی ٹی آئی سے زاہد اللہ اور نورانی خان وزیر، حلقہ پی 100 پر ذوہیب درانی، ملک پختونیار خان، ظفر حیات، حلقہ پی کے 101 پر سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان، ملک عدنان خان سمیت تمام امیدواروں اور حلقہ پی کے 102 پر جے یو آئی کے سابق ایم پی اے اعظم درانی ، پی ٹی آئی کے ملک عدنان خان و دیگر کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔
ملاکنڈ پی کے 23 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے پیرمصور خان غازی کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔
نوشہرہ کے 5 صوبائی اور دو قومی حلقوں کے امیدواروں کی ختمی فہرست فارم 32 جاری کردی گئی۔ نوشہرہ حلقہ این اے 33 پر 28 امیدواروں، این اے 34 پر 24 امیدواران، پی کے 85 پر 17 امیدواران، پی کے 86 پر 15 امیدواران، پی کے 87 پر 25 امیدواران، حلقہ پی کے 88 پر 17 امیدواروں، پی کے 89 پر 28 امیدواران کی کاغذات نامزدگی منظور کر لئَے گئے۔
ضلع خیبر سے این اے 27 و پی کے 69، پی کے 70 اور 71 پر کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔
این اے 27 پر 22 امیدوار، پی کے 69 پر 31 امیدوار اہل قرار پائے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر خیبر کے مطابق پی کے 70 پر سکروٹنی کے بعد 35 امیدوار، پی کے 71 پر 34 امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔
ضلع سوات سے تین قومی اور 8 صوبائی حلقوں کے لئے 433 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے جن میں 389 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
سابق وزير اعلیٰ محمود خان کے کاغذات نامزدگی بھی ان منظور ہونے والے امیدواروں میں شامل ہیں۔
ضلع لکی مروت کے حلقہ این اے41 پر 41 امیدواروں، پی کے 105 پر 23 امیدواروں، پی کے 106 پر 24 امیدواروں جبکہ پی کے 107 پر 23امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور نے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کرلیا،بیرسٹر سیف