کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اسد قیصر کا عدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الیکشن 2024 کیلئَے کاغذات نامزدگی جمع کرائَے تھے۔ کاغذات کو جانچ پڑتال کے مرحلے کےبعد مسترد کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے خلاف اسد قیصر نے کہا کہ آج مجھ سمیت پاکستان بھر کے پی ٹی آئی رہنماوں کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کا کوئی جواز نہیں یہ نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں، اگر سابق وزیر اعظم اس طرح الیکشن چاہتے ہیں تو انوار الحق کاکڑ کی طرح ان کا بھی نوٹیفکیشن کیا جائے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کے اس طرح کے فیصلے عوام نے کرنے ہیں یا چند لوگ دفتروں کے اندر کرینگے۔ انشاء اللہ ہم اس فیصلے کے خلاف عدالتوں میں جائینگے، عوام کی عدالت میں جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک بیٹرا غرق کر دیا ہے، اس وقت جو مہنگائی اور بے روزگاری کا زور ہے یہ ملک کو اندھیرے کی طرف لے جا رہے ہیں، ملک میں جو لا قانونیت ہے اس کا بدلہ عوام ان کے خلاف اپنا ووٹ کاست کر کے لیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس چوری کیخلاف بڑا منصوبہ تیار، بھاری جرمانوں کی تجویز