فیصل قریشی نے پاکستانی سینما گھروں کی بحالی کا طریقہ بتا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی سینما گھروں کی بحالی کا طریقہ بتا دیا۔ ذرائع کے مطابق نامور اداکار کا کہنا تھا کہ بھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں چلنی چاہئیں. اس سے شائقین کی توجہ ایک بار پھر سینما گھروں کی جانب ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ملکی فلموں کی تشہیر میں رکاوٹ ڈال رہا ہوں ، میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی سینما گھروں کی بحالی کا یہی واحد طریقہ ہے۔
فیصل قریشی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ سینما گھروں کی بندش سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ عوام بالی ووڈ فلموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہی واحد طریقہ ہے جس سے سینما گھروں کی بحالی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:  نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں قوالی نائٹ کا انعقاد