9 مئی واقعات میں گرفتار خدیجہ شاہ 7 ماہ بعد رہا

ویب ڈیسک: معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ 7 ماہ بعد رہا ہو کر اپنے خاندان سے مل گئیں۔
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں بری کر دیا ہے جس کے بعد انہیں تقریباً 7 ماہ بعد رہائی مل گئی۔
خدیجہ شاہ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پُرتشدد احتجاج پر اُکسانے کا الزام تھا جس پر کوئٹہ پولیس نے انہیں رواں ماہ لاہور سے گرفتار کر کے دو روزہ راہداری ریمانڈ پر بلوچستان منتقل کیا تھا ۔
ذرائع کےمطابق عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ خارج کر کے خدیجہ شاہ 7 ماہ بعد رہا کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر، دس روزہ ایم سی اے جونئیر لیگ فورتھ زلمی ٹیم کے نام