شیخ رشید احمد

ملک میں الیکشن نہیں مذاق ہورہا ہے‘ شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سکندر سلطان راجہ سے کہنا چاہتا ہوں ملک میں الیکشن نہیں مذاق ہورہا ہے ‘ہمارے اوپر غلط، بے بنیاد الزام لگایا گیا، ہمیں کاپیاں فراہم کی جائیں ہم ہائی کورٹ جانا چاہتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 56 اور 57 کے آر او نے کل شام ساڑھے 4 بجے مصدقہ کاپیاں دینے کا وعدہ کیا تھا، میرے وکلاء رات 11 بجے تک وہاں بیٹھے رہے لیکن ان کو کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ آر او کو ہدایت دی جائے کہ وہ فیصلے کی کاپی دیں تاکہ ہم اپنا حق لے سکیں، اللہ کی مدد اور عوام کی طاقت سے این اے 56 اور 57 میں اپنی جیت کا لوہا منوائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے 15 سال پہلے پیجرز اڑانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف