آئی ایم ایف کی اگلی قسط

آئی ایم ایف کی اگلی قسط، پاکستان کی تمام شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک: گورنر سٹیٹ بینک اور نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کیا جس میں تمام شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاکہ ستر کروڑ ڈالر کی آئی ایم ایف کی اگلی قسط منظور ہو سکے۔
دوسری طرف آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی درخواست پر پہلے جائزے کی تکمیل کریگا تاکہ اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت ستر کروڑ ڈالر کی اگلی قسط گیارہ جنوری 2024 کو جاری ہوسکے۔
اس مقصد کیلئے گیارہ جنوری 2024 کو واشنگٹن ڈی سی کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کا یہ دستخط شدہ لیٹر آف انٹینٹ آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے شیئر ہوگا جس میں پاکستان کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی درخواست کے اجرا پر غور ہوگا۔
امریکا میں کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر چھٹیاں ہوتی ہیں اس لیے آئی ایم ایف بورڈ نے ان کے ختم ہونے کے فوری بعد شیڈول جاری کیا ہے کہ وہ 11 جنوری کو پاکستان کی درخواست پر غور کیلئے بورڈ کے اجلاس میں غور کریگا۔

مزید پڑھیں:  رستم میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق