خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و حادثات، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ اور حادثات کی وجہ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق باڑہ اور ایبٹ آباد میں فائرنگ واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان سے گئے جبکہ لکی مروت میں گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ضلع خیبر کے علاقے جمرود کی تحصیل باڑہ میں ایم این اے روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کے نتیجے میں تلویندر سنگھ نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 خیبر کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ضلع ایبٹ آباد کے تھانہ رجوعیہ کی حدود ملکاں میں 2 خواتین کا لرزہ خیز قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے بھابھی اور اس کی بہن کو گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی، اس دوران ملزم سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
ضلع لکی مروت کے انڈس ہائی وے پر وانڈہ مچن خیل کے قریب موٹر کار اور ٹرک میں خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و حادثات کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئَے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں موٹر کار حادثے کا شکار،6افراد جاں بحق،ایک بچہ زخمی