مولانا اسعد محمود

مولانا اسعد محمود کو نقل و حرکت محدود کرنے کا ایڈوائزری نوٹس جاری

ویب ڈیسک :مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادہ سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کا ایڈوائزری نوٹس جاری کردیاگیا ۔
سابق وفاقی وزیر مواصلات کو ایڈوائزری نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے آپ کو دوران سفر یا رہائش گاہ پر ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے‘ غیر ضروری سفر اور اجتماعات سے گریز کریں۔ اپنی حرکات وسکنات کو خفیہ رکھیں۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ انتظامیہ کا کام صرف نوٹس جاری کرنا رہ گیا ہے؟، صرف نوٹس جاری کرنے سے انتظامیہ کی ذمہ داری پوری نہیں ہوجاتی، آئے روز نوٹس آرہے ہیں لیکن انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو کوئی پرواہ نہیں۔
اسلم غوری نے کہا کہ کیا ہم سمجھ لیں کہ دہشت گردی کی ان خبروں کے پیچھے کوئی بڑی سازش کارفرما ہے؟، امن کی بات کرتے ہیں تو چیف الیکشن کمیشن غیر سنجیدہ کمنٹس کرتے ہیں۔
اسلم غوری نے کہا جے یو آئی کو انتخابی مہم کا ماحول نہ فراہم کرنے میں الیکشن کمیشن، عدلیہ اور انتظامیہ کا مکمل کردار ہے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی، دیوار سے نہ لگایا جائے۔
مرکزی ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہماری قیادت یا کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف امریکا روانہ