وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال

ماہر اقتصادیات و سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: ماہر اقتصادیات و سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے.
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹویٹ کرکے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے ان کیساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔
یاد رہے کہ سرتاج عزیز 7 فروری 1929 میں نوشہرہ میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا۔
1950 میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔
سرتاج عزیز نے ہارورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹرز کیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا دوغلاپن بے نقاب کر دیا: مریم اورنگزیب