انخلاء کیلئے 4 ارب کا فنڈ

سندھ، غیر قانونی افغانیوں کے انخلاء کیلئے 4 ارب کا فنڈ غائب

ویب ڈیسک: کراچی سمیت سندھ بھر سے غیر قانونی افغانیوں کے انخلاء کیلئے 4 ارب کا فنڈ غائب ہوگیا.
ذرائع کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کیلئے جاری کئے گئے چار ارب روپے کی تفصیلات ہی موجود نہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی کیماڑی، ڈی سی جیکب آباد اور وہاں سے بلوچستان روانگی کیلئے دیا گیا 4 ارب کا فنڈ کہاں خرچ ہوا کسی کو کوئی اتا پتا ہی نہیں۔
نگراں حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے 4 ارب روپے مانگے،
جس پر محکمہ خزانہ سندھ نے 4 ارب روپے کا فنڈ جاری کر دیا۔
تاہم، وزیر داخلہ کے سندھ سے غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔
واضح رہے کراچی میں ایک لاکھ 28 ہزار غیرقانونی افغانوں کی نشاندہی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے صرف ایک ہزار 115 اور حیدرآباد ڈویژن سے فقط 11 غیرقانونی افغانیوں کو نکالا جاسکا۔
جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان سے 4 لاکھ 55 ہزار غیرقانونی تارکین وطن نکالے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس طلب، اہم امور پر تبادلہ خیال