اپیل سننے کا فیصلہ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے نااہلی کیخلاف اپیل سننے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: کولوراڈو عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دئیے جانے کیخلاف امریکی سپریم کورٹ نے اپیل سننے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی سپریم کورٹ کے مطابق وہ اس ضمن میں 8 فروری کو زبانی دلائل سنے گی۔
کولوراڈو کی عدالت نے صدارتی اُمیدوار بننے کے سرفہرست ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔
عدالت نے یہ کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہیں اور اس کردار کی بنا پر وہ بغاوت کے مجرم ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا دوغلاپن بے نقاب کر دیا: مریم اورنگزیب