امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن طبی پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال داخل

ویب ڈیسک: میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن طبی پیچیدگیوں کے باعث رواں ہفتے اسپتال میں ایڈمٹ رہے۔
پینٹاگون کے مطابق لائیڈ آسٹن کو یکم جنوری کو والٹرریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے علاج معالجے سے متعلق پینٹاگون ترجمان نے تفصیلات نہیں بتائیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن صحت مند ہیں اُمید ہے وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات:غیر ملکی سفیروں کے قافلے کے قریب دھماکہ ،1پولیس اہلکارشہید،3زخمی