محمود قریشی کے کاغذات مسترد

شاہ محمود قریشی کے کاغذات مسترد، سابق سپیکر اسد قیصر کے کاغذات درست قرار

ویب ڈیسک: اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔
ملتان کے اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف دائر اپیل مسترد کردی۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 ، پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائرکی گئی تھیں جنہیں ٹربیونل نے مسترد کیا۔
تاہم اپیلیٹ ٹربیونل ملتان نے زین قریشی اور مہربانو قریشی کے این اے 150 اور 151 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔
دوسری جانب پشاور میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپیل پر سماعت ہوئی جس میں الیکشن ٹربیونل نے اسد قیصر کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات درست قرار دے دئیے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس طلب، اہم امور پر تبادلہ خیال