مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کابل پہنچ گئے‘ افغان نائب وزیراعظم سے ملاقات

ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپنے دورہ افغانستان پر کابل پہنچ گئے جہاں انہوں نے افغان نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی ہے ۔
مولانا فضل الرحمن افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تو ایئرپورٹ پر افغان رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
بعد ازاں مولانا فضل الرحمن نے کابل میں نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی جس میں دیگر افغان حکام بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن، افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی خصوصی دعوت پر کابل پہنچے ہیں۔
روانگی سے قبل سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ دورہ کابل کے دوران پاک۔ افغان تعلقات پر تبادلہ خیال اور افغان حکام سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، قتل واقعات میں 89فیصد اضافہ، چوری کے متعدد واقعات رپورٹ