آصف زرداری

آئین ہم نے بنایا ہے کسی اور نے نہیں:آصف زرداری

ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آئین ہم نے بنایا ہے کسی اور نے نہیں، یہ پنجاب میں چار سڑکیں بنا کر ہمیں نہ بتائیں‘الیکشن ہر صورت 8 فروری کو ہی ہونے چاہئیں۔
سابق صدر مملکت نے پارٹی میں شامل ہونے والے سے بات چیت کرتے ہوئے ، الیکشن مکمل پرامن ہونے چاہئیں، پی پی پی گالی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئین ہم نے بنایا ہے کسی اور نے نہیں، یہ پنجاب میں چار سڑکیں بنا کر ہمیں نہ بتائیں، یہ بتائیں کہ روزگار کتنوں کو دیا، غربت ختم کرنے کا پلان پیپلزپارٹی کے سوا کسی کے پاس نہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ جتنا اچھا میڈیکل سسٹم سندھ میں ہے پورے ملک میں بننا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات