پی ٹی آئی انتخابی نشان بیٹ کا کیس 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی انتخابی نشان بیٹ کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کیس سپریم کورٹ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنماء حامد خان سے پوچھا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کردیں؟ اس پر حامد خان نے آج ہی سماعت کی استدعا کی۔
چیف جسٹس کے سوال پر پی ٹی آئی رہنماء حامد خان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بس پھر پرسوں کیس مقرر ہوگیا۔
بعد ازاں سپہریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی انتخابی نشان بیٹ کے حوالےسے دائر کیس 10 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد