امریکی سفیر کی ملاقات

بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات‘سیاسی امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات‘موجودہ سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی مشن کے ترجمان کے مطابق پاک امریکا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی پر بھی بات چیت ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی ترقی پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران فرحت اللہ بابر، ناصر شاہ اور مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  لبنان پر خوفناک اسرائیلی بمباری، 300 افراد شہید، 700 سے زائد زخمی