خیبر پختونخوا کے عوام کیلئَے خوشخبری، گیس کے ذخائر دریافت

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کیلئَے خوشخبری، ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائر دریافت کر لئے، یہ ذخائر شمالی وزیرستان میں دریافت کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماڑی پٹرولیم نے شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت کی۔ اس سے تقریبا 6 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق 2 جون 2023ء سے کنویں کی کھدائی شروع کی گئی تھی اور اب 4 ہزار 577 فٹ کی کھدائی کے بعد گیس کے ذخائر دریافت کر لَئے گئَے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے ملک میں گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔ ساتھ ہی گیس صارفین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
مہنگائی کے ستائَے عوام کو ماڑی پٹرولیم نے شمالی وزیرستان میں گیس دریافت کر کے خوشخبری سنا دی۔

مزید پڑھیں:  یکم اکتوبر سے نان فائلرز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ