ہشتنگر قومی اولسی اتحاد

چارسدہ، ہشتنگر قومی اولسی اتحاد کا قومی وطن پارٹی کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک: ہشتنگر قومی اولسی اتحاد کا قومی وطن پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا.
تفصیلات کے مطابق ہشتنگر قومی اولسی اتحاد نے ضلع چارسدہ پر قومی وطن پارٹی کے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
حمایت کے فیصلے کا اعلان قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ کی موجودگی میں کیو ڈبلیو پی اور ہشتنگر قومی اولسی اتحاد کے مشران کے مابین ایک جرگہ کے دوران کیا گیا۔
اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاو نے کہا کہ علاقے کی تعمیر وترقی اور لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی علاقہ اور عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اسی عمل کو جاری رکھا جائیگا۔
سکندر حیات خان شیرپاو نے کہا کہ قومی وطن پارٹی علاقہ اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل سمیت صوبہ کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائے گی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس طلب، اہم امور پر تبادلہ خیال