منشیات فروشوں کیخلاف

منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: حکومتی اداروں کا منشیات فروشوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
31دسمبر تا 7 جنوری ملک بھر سے 26 افراد گرفتار اور 3929 کلو منشیات ضبط کی جا چکی ہیں۔
بلوچستان سے آپریشنز کے دوران 3369 کلو گرام، کے پی سے 303 کلوگرام،
گلگت سے 17 کلو گرام، پنجاب سے 18 کلوگرام اور سندھ سے 220 کلو گرام منشیات ضبط کی جا چکی ہیں۔
جبکہ بلوچستان سے 412 کلو ہیروئن، 2956 کلو چرس اور کے پی سے 295 کلو چرس
جبکہ 8 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔
پنجاب سے 12 کلو میتھ جبکہ سندھ سے 220 کلو چرس اور گلگت سے 12 کلو چرس ضبط کی گئی۔
یکم ستمبر سے اب تک منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر ملک بھر سے 819388 کلو منشیات برآمد اور 716 مجرمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  13امتحانی مراکز پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 42ہزار طلبہ شریک