امریکی پولیس اہلکار گرفتار

گجرات، روڈ بلاک کرنے کے الزام میں امریکی پولیس اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک: گجرات میں روڈ بلاک کرنے کے الزام میں امریکی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس نے پی ٹی آئی کے مقامی لیڈر مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر سڑک بلاک کرنے میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے امریکن پولیس کے ایک اہلکار کو بھی ڈیرے سے گرفتار کر لیا۔
گجرات پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کیساتھ امریکی پولیس کے ملازم پر بھی مقدمہ درج کر لیا۔
گجرات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی پولیس میں ملازمت کرنے والے زین چیمہ کو گذشتہ رات پی ٹی آئی رہنما مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ کے دوران پکڑا گیا۔
تھانے جا کر پتہ چلا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے ایک شخص امریکہ کی نیویارک پولیس میں ملازم ہے۔ وہ چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی گھر آیا ہوا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوست سے ملنے گیا تو پولیس نے سیاسی پارٹی کا کارکن سمجھ کر گرفتار کر لیا۔
پولیس تھانہ سول لائنز کے مطابق 25 ملزم بھمبر روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کر رہے تھے۔
ان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں افغان قونصل جنرل کیخلاف قرارداد متفقہ منظور