ہم اس سیاسی انتقام سے بھاگنے والے نہیں – مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب

لاہور: میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا نمائںدوں سے گفتگو میں انہوں نے نیب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کرائے کے ترجمان سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔ چیئرمین سن لیں، نیب کی ٹیم اگر شہباز شریف کو گرفتار کرنے آئی تو عوام عمران کو گرفتار کرنے بنی گالہ جائے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں، انہوں نے ہر پیشی پر سوالنامہ جمع کرایا۔ شہباز شریف نے نیب کو خط میں بتایا کہ نیب کے افسران کو کورونا ہو گیا ہے، اس لیے پیش نہیں ہو سکتے، ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں، کل ہائیکورٹ میں جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا