بڑا حملہ

روس کا یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہ

ویب ڈیسک: روسی فضائیہ کاجنگی طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہ ،80فیصد پیداواری صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ٹی ای کے انرجی ہولڈنگ کمپنی کے 6 میں سے 5 تھرمل پاور پلانٹ تباہ کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

یوکرینی انرجی کمپنی کے سربراہ نے جنگ شروع ہونے سیاب تک اسے توانائی نظام پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دی نائپر ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹس اور ایک ڈیم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اوران کی بحالی میں برسوں کی محنت درکار ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :گریڈ 20کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت دوبارہ معطل