صوبائی وزراء

صوبائی وزراء قاسم شاہ اور مینا خان کا پشاور میں سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ویب ڈیسک: صوبائی وزرا سید قاسم علی شاہ، مینہ خان آفریدی نے ایڈیشنل سیکرٹری عرفان سلیم و دیگر مشران کے ہمراہ سیلابی پانی سے متاثرہ پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔
دورے کے دوران صوبائی وزراء بدھنی نالہ چارسدہ روڈ، خواجہ ٹاون پجگی روڈ اور شاہی کٹھہ سردار کالونی کئے ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

صوبائی وزراء نے پانی میں گھرے گھروں کا دورہ کیا، عوام سے ملے اور انہیں ہر قسم کی امداد کا یقین دلایا۔
ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے گئے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور بروقت حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔

مزید پڑھیں:  رستم میں مستورات تنازعے پرفائرنگ سے ایک شخص قتل