وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مزید قرض معاہدے کے خواہاں

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف سے مزید قرض معاہدے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایف ایم سے نیا قرض پروگرام ملکی اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے معاہدے کی ایک اعشاریہ 10 ارب ڈالر کی حتمی قسط اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، تین ماہ گزرنے کے باوجود لاکھوں طلبہ درسی کتب سے محروم