دیر لوئر، تالاش شمشی خان خوڑ میں لاپتہ شخص تیسرے روز بھی نہ مل سکا

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر کے علاقے تالاش شمشی خان خوڑ میں لاپتہ شخص کو ریکور کرنے کیلئے ریسکیو 1122 ٹیم کا سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا تاہم اس دوران لاپتہ شخص نہ مل سکا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز برساتی ندی سوات سے تعلق رکھنے والا ایک شخص لاپتہ ہو گیا تھا اس کے ساتھ اس کا بیٹا بھی تھا جسے ریکور کر لیا گیا۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ شخص کو ریکور کرنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو اپریشن جاری ہے جس میں ماہر غوطہ خور بشمول مقامی رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری