نواز شریف

میاں نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج رات 5روزہ دورہ پرچین روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ چین کے دورے میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی میاں نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز نے ایلیٹ فورس کا سہرا بھی نواز اور شہباز کے سر باندھ دیا