چین اور امریکہ کو حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہئے، شی جنپنگ

ویب ڈیسک: چین کے صدر شی جنپنگ سے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات کی اور اس دوران کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین کے صدر شی جنپنگ نے ملاقات کے بعد کہا کہ چند ماہ میں دونوں ممالک کے وفود کے مابین تبادلہ خیال ہوا اور اس دوران مثبت پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہیے اور مشترکہ بنیاد پر کام کرنا چاہیے۔
چینی صدر شی جنپنگ نے مزید کہا کہ اب بھی بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان سے دونوں ممالک ترقی کے نئے زینے طے کرینگے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مردان روڈ پر فائرنگ، خواجہ سراء گل پانڑا شدید زخمی