سیشن جج شاکر اللہ کی بازیابی، آئی جی پولیس سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کے معترف

ویب ڈیسک: آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے سیشن جج شاکر اللہ کی بازیابی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ سب کچھ سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کی بدولت ممکن ہوئی۔
انسپکٹرل جنرل خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سیشن جج شاکر اللہ کے اغوا کے فوراً بعد کلاچی، ٹانک سمیت متعدد علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔ اس دوران مشتبہ علاقوں میں سیکیورٹی حصار قائم کیا گیا تھا۔
آئی جی پی نے بتایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  سعودیہ کاٹی 20ورلڈ کپ جیتنےپرپاکستانی ٹیم کوشاہی مہمان بنانےکااعلان