سیاسی انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے نئی نیب پالیسی پر کام شروع

ویب ڈیسک: سیاست دانوں اور ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی انتقامی کارروائیوں سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی پر قومی احتساب بیورو نے کام شروع کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں کئی بار بیوروکریسی اور تاجر برادری کے علاوہ ماضی میں سیاستدانوں کو بھی نیب کے ذریعے گرفتار کرکے ہراساں کیا گیا۔ کئی سیاستدانوں کیخلاف ریفرنسز دائر کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اب کی بار قومی احتساب بیورو کی کوشش ہے کہ سیاسی انتقامی کارروائیوں کے تحت صرف الزامات کی بنیاد پر ارکان پارلیمنٹ کو من مانی گرفتاری اور بری تشہیر سے بچایا جائے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغانستان کی سپر 8 مرحلے میں انٹری، کیویز کا سفر تمام