بیمار اور لاغر جانور ذبح کرنیوالے گروہ کے 3 افراد گرفتار، مضر صحت گوشت تلف

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں چھٹی کے روز بھی محکمہ خوراک کے افسران اور ضلعی انتظامیہ متحرک رہی۔
ضلعی انتطامیہ نے کارروائی کرتے ہوئِے بیمار اور لاغر جانور ذبح کرنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے رنگ روڈ پر کارروائی کی۔ اس دوران منڈیوں سے بیمار اور لاغر جانور لانے اور اکٹھا کرنے والا گروہ دھر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ بیمار اور لاغر جانور ذبح کر کے ان کا مضر صحت گوشت پشاور بھر میں سپلائی کرتے تھے۔
اس حوالے سے موصولہ خفیہ اطلاع پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیا اور موقع پر گروہ کے 3 افراد گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیئے۔
اس کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے رنگ روڈ پر موجود مذبح خانے کا بھی معائنہ کیا اور جانوروں کو ذبح کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس دوران اے سی نے مضر صحت گوشت بھی تلف کر دیا.

مزید پڑھیں:  نئی تاریخ رقم،سٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 85ہزار پوائنٹس کی حدعبور