سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان مؤخر، نئی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا

ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 19 مئی کو 2 روزہ دورہ پاکستان مؤخر ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے دی تھی جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شہزادہ محمد بن سلمان حج اور عید الاضحیٰ کے بعد پاکستان کا دورہ کریں۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اس دورے کے حوالے سے جونہی شیڈول طے پاجائے گا تو وہ عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو امریکی مراعات کی پیشکش