اسرائیلی حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں سے بدترین سلوک کا انکشاف

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ سے جہاں شہداء کی تعداد لمحہ بہ لمحہ بڑھ رہی ہے وہیں اسرائیلی حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدترین شلوک رواا رکھے جانے کا بھِی انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریز حراست فلسطینی قیدیوں کو اس طویل عرصہ سے ہتھکڑی لگنے سے ہاتھوں میں زخم پڑ گئے ہیں۔ ان زخموں کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ہاتھ تک کاٹنے پڑ گئے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ خاردار تاروں میں قید فلسطینیوں کی آنکھوں پر پٹی باندھی گئی ہے جس کی چند ایک تصاویر بھِی وائرل ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے اسرائیلی حراستی مراکز میں کام کرنے والے اسرائیلی شہریوں نے بھی انکشاف کیا ہے کہ قیدی فلسطینیوں کے علاج اور آپریشن کیلئے غیر تربیت یافتہ طبی عملہ بھیجا جاتا تھا جس سے مرکز میں زخموں کی بُو پھیلی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  اندوہناک واقعے کے مرتکب پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، وزیراعظم