فلسطین کو رکنیت ملنے پر اسرائیلی سفیر نے یو این چارٹر پھاڑ دیا

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی رکنیت کے حوالے سے ہونیوالی ووٹنگ کے موقع پر اسرائیلی سفیر جیلاد ایرڈن نے یو این چارٹر پھاڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ سے قبل اسرائیلی سفیر جیلاد ایرڈن نے تقریر کرتے ہوئے یو این کو ووٹنگ سے روکنے کی کوشش کی۔
اس دوران اسرائیلی سفیر کا جنرل اسمبلی کے اراکین سے کہنا تھا کہ اگر آپ فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیں گے تو آپ یو این چارٹر ٹکڑے ٹکڑے کریں گے اور یہ کہتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے صفحات ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی سفیر کی لاکھ کوششوں کے باوجود جنرل اسمبلی کی اکثریت نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیلئے سیاسی جماعتوں کا اتفاق اہم ہے، بلاول بھٹو