سیاح پھنس گئے

مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان بند ،سیاح پھنس گئے

ویب ڈیسک: مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کاغان مکمل طور پر بند ،سیاح پھنس گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ کاغان گھنول کے مقام پر مکمل طورپر بند ہے ،چھ گھٹوں سے روڈ کی بندش کے باعث سیاح اور مقامی افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔
این ایچ اے حکام کے مطابق روڈ واگزار کرانے کے لئے بھاری مشینری روانہ کردی گئی ہے لیکن ملبہ ہٹانے میں وقت لگے گا ۔
دوسری جانب پھنسے ہوئے مسافروں نے راستہ پیدل عبور کرنا شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا غریب بچیوں کی شادی کیلئے پراجیکٹ منظور