وزیراعظم

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قطعاً برداشت نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے رابطہ کرکے اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے معاملے کے حل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں پر زور دیتا ہوں مطالبات کے حل کے لیے پرامن طریقہ کار کا سہارا لیں، انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قطعا برداشت نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے افراتفری کی صورتحال میں کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ اسکور کرنے میں جلدی کرتے ہیں۔
شبہاز شریف نے کہا کہ ڈائیلاگ ، بحث ومباحثہ اور پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔
وزیرا عظم نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے تمام عہدیداروں کو بھی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان سے انسانی حقوق، بنیادی آزادی کےاحترام کا مطالبہ