9 سال 50 سے 60 ارب روپے سالانہ خیبر پختونخوا میں کہاں خرچ ہوئے؟

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 سالہ دور میں 50 سے 60 ارب روپے سالانہ خیبرپختونخوا میں کہاں خرچ ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں پولیس کی تنخواہیں بھی کم ہیں اور ان کے پاس دہشتگردوں سے مقابلے کیلیے بہتر ہتھیار بھی نہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ملاقات کی دعوت دیں گے تو جانے کیلیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کیلیے کسی بھی پارٹی کے لیڈر کے پاس جانے میں قباحت نہیں۔ اس سلسلے میں مجھے جس کے پاس بھی جانا پڑے گا جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ کولاچی میں پی ٹی آئی کے ایک وزیر شہید ہوئے۔ اس پر پی ٹی آئی حکومت جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بناتی؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعت کو مذاکرات کرنے ہیں تو سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 9 سال 50 سے 60 ارب سالانہ خیبر پختونخوا میں کہاں خرچ ہوئے؟ صوبے میں پولیس کی تنخواہ سب سے کم ہے، پولیس کے پاس دہشتگردوں سے مقابلے کیلیے بہتر ہتھیار بھی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی رِٹ دوبارہ دائر