خیبرپختونخوا کے پراسیکیوٹرز کا مراعات کے حصول کیلئے ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے پراسیکیوٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سمیت سیکیورٹی اور گاڑیوں کے حصول کیلئے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ 14 اور 15 مئی کو عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیا جائیگا۔
خیبرپختونخوا کے پراسیکیوٹرزکے مطابق کل سے فوجداری مقدمات میں کوئی پیشی نہیں ہوگی۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق 2015 سے ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جا رہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ایم ایس آفیسر کے طرز پر تنخواہوں میں اضافہ، گاڑیاں، سیکیورٹی، رہائش سمیت پراسیکیوٹر جنرل آفس کا قیام یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ آئے تھے، اب بھی روپوش ہوئے