جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کی مالاکنڈ میں ٹیکسز کیخلاف شٹر ڈاؤن کی حمایت

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی ۔
صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی عنایت اللہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترامیم کے تحت قبائلی علاقہ جات ضم ہوئے ہم نے 25ویں آئینی ترمیم کا ساتھ دیا تھا اور اسی قانون کے تحت صوبے میں قانون سازی کا اختیارملا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت سلامی ٹیکس کے نظام سے بغاوت نہیں چاہتی لیکن ظالمانہ نظام نہیں مانتے ،ٹیکس میں ظلم اور زیادتی سے غریب عوام پر بوجھ بڑھ رہا ،ٹیکس کا ایسا نظام بنایا جائے جس سے غریب عوام کو محفوظ رکھا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کی ایک مخصوص حیثیت ہے اور س حیثیت کو تسلیم کیاجائے،قانون میں لکھا گیا ہے کہ ریاست صحت،پانی اور امن نہیں دے سکتی تو ٹیکس نہیں لے سکتی ۔
عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں ریاست بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر سکتی ،امن امان کی مخدوش صورتحال ہے مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کو توسیع نہ دی جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پٹرول سے لیکر بجلی بلوں اور ہر قسم کی اشیا میں ٹیکسز دے رہے ہیں ایسا ٹیکس جس کا اطلاق براہ راست عوام پر ہو اس کو نہیں مانتے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم ایس سی او کانفرنس کےبعد پیش کیے جانے کاامکان