ٹرمپ

فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے :ٹرمپ کی طلبہ کو ملک بدر کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدر بننے پر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے یونیورسٹی طلبہ ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔
نیوجرسی میں ایک انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرے کرنے والے طلبہ کے ساتھ زیادہ سختی سے نمٹیں گے۔
ٹرمپ نے ان سکولوں کو بھی دھمکی دی جنہوں نے اسرائیل کی حمایت سے خود کو دور غیر جانب دار رکھا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ جب میں صدر بنوں گا تو اپنے کالجوں کو متشدد بنیاد پرستوں کے قبضے میں جانے کی اجازت نہیں دوں گا۔
کریمنل مقدمات کا سامنا کرنے اور نومبر کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے والے ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ کسی دوسرے ملک سے یہاں آتے ہیں اور ہمارے کیمپس میں امریکا دشمنی یا یہود دشمنی لانے کی کوشش کرتے ہیں، تو ہم آپ کو فوراً ملک بدر کر دیں گے-

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری