بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

لنڈی کوتل :بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ ،پاک افغان شاہراہ بند

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں خیبر آفریدی قوم کا بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،تکیہ کے مقام پر پاک افغان شاہراہ کو قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا۔
پاک افغان شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید،مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیسکو حکام پہلے ہی سے طے شدہ 04 گھنٹے بجلی فراہمی وعدے کی پاسداری کریں، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے علاقہ مکین علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے علاقے میں ٹیوب ویلز بند پانی کی شدید قلت ہے، انضمام میں قبائلی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کاغذات تک محدود ہیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام اب بھی زندگی کے تمام سیاسی بنیادوں سہولیات سے محروم ہیں ٹیسکو حکام بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کریں بصورت دیگر مطالبات ماننے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں گولیوں سے چھلنی نعش برآمد، مقدمہ درج