سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس 74 ہزار پوائنٹس سے متجاوز

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ 500 پوائنٹس سے زائد کے اضافہ سے 100 انڈیکس 74 ہزار 300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 10 پیسے ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ،ایم پی اے اقبال وزیر سمیت 3گرفتار